پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، برسی کی تقریب میں قرآن خوانی کی گئی


میرپورخاص== تحسین احمد خان === پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، برسی کی تقریب میں قرآن خوانی کی گئی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے


ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 43 برسی کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس میں ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی میر حسن دھونکائی، رکن سندھ اسمبلی میر طارق تالپور، ہری رام کشوری لال، نور احمد بھرگڑی، سابق ضلعی چیئرمین میر انور تالپور، سابق ایم پی اے خیرانساء مغل، عبدالسلام میمن، عبدالجبار غوری سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی برسی کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا جس کے بعد اجتماعی دعا کی گئی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے


قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا مقررین کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے مدبر رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جن کی سیاست قوم میں اتحاد و ہم آہنگی سے شروع ہو کر عالم انسانیت کے لیئے فلاح و بھبود اور ترقی کا سبب بنتی ہے انھوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے سے لیکر 1973 کا متفقہ آئین لاکر عوام کو آزادی کے ثمرات دینا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم کارنامہ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کے ذریعے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا آج تاریخ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل اور ان پہ ڈھائے گئے مسائب کو ایک سفاک جرم قرار دیتی ہے اور اس کی مذمت کرتی ہے ملک کے تمام ادارے بشمول پورٹ قاسم، اسٹیل مل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کمال بصیرت، بہترین سوچ سے وجود میں آئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام تاقیامت کارکنوں کے دلوں میں زندہ رہے گا اور اب شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کے مشن کو آگے بڑھانے

میں مصروف ہیں اور اس ملک کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں ٭٭
===============================