ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے بلدیہ وسطی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز عوامی آراء کے لئے بفرزون حزیفہ پارک میں تقریب کا انعقاد


ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے بلدیہ وسطی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
عوامی آراء کے لئے بفرزون حزیفہ پارک میں تقریب کا انعقاد
ابتدائی مرحلے میں حزیفہ پارک کی آرائشِ نو اورتعمیر نو کی جائے گی
پارک کی تعمیر نو کے ساتھ لائٹس اور بزرگ شہریوں کے لئے بینچیں بھی نصب کی جائے گی
تقریب میں میونسپل کمشنر وسطی زاہد حسین، کلک،بلدیاتی افسران کی شرکت
ذالفقار علی لغاری سوشل اسپشلسٹ اور فوکل پرسن وسطی محمد حارث بھی شرکت
کلک کی بلدیہ وسطی میں آمد خوش آئند ہے، میونسپل کمشنر وسطی زاہد حسین
ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے۔
مورخہ؛۔26 / مارچ 2022 ؁ء
کراچی ( ) ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے ضلع وسطی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں پر عوام کی رائے حاصل کرنے کے لئے بفرزون سیکٹر 15-A-1 میں قائم حزیفہ پارک میں بلدیہ وسطی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں میونسپل کمشنر سینٹرل زاہد حسین،ڈائریکٹر پارک بلدیہ وسطی ندیم حنیف،ذالفقار علی لغاری سوشل اسپشلسٹ، عاقب شہاب انوائرمنٹ اسپشلسٹ، وقاص، بابر ای اے کنسلٹنٹ کلک،فیصل صغیر اور فوکل پرسن وسطی محمد حارث شریک تھے۔تقریب کے آغاز میں ذوالفقار علی لغاری سوشل اسپشلسٹ نے ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے ضلع وسطی میں منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہی دی انہوں کہا کہ عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ورلڈ بینک کلک کے تعاون سے بفرزون سیکٹر 15-A-1میں حزیفہ فیملی پارک کی آرائشِ نو اور تعمیر نو کے منصوبے پر عملدرآمد ہونے جارہا ہے جسکی تکمیل میں دو سے تین ماہ درکار ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ پارک کی تعمیر کا مقصد صرف پارک بنانا نہیں بلکہ یہاں کے مکینوں کو سرسبز و شاداب ماحول اور صحت مندتفریح فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر میونسپل کمشنرزاہد حسین نے کہا کہ کلک کی بلدیہ وسطی میں آمد خوش آئند ہ اقدام ہے انہوں نے کہا ضلع وسطی میں مزکورہ پارک کی تعمیر نو کے علاوہ دیگر زون میں بھی مزید چار پارکس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام ہورہا ہے جلد ہی عوام کوسڑکوں،سیورئج سسٹم،پارکس،گرین بیلٹس پر تبدیل نظر آئیگی انہوں نے کہا کہ تر قیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے ا س موقع پر عوام نے ورلڈ بینک اور کلک کے تعاون سے بفرزون میں حزیفہ پارک کی تعمیر نو کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی رائے سے بھی آگاہ کیا۔ xx
عالمگیر سیفی
پبلک ریلیشن آفیسر
====================================