شاہین شاہ آفریدی نے نئی تاریخ رقم کردی

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت کسی بھی اہم ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 21 سال کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل ٹرافی جیتی ہے، پی ایس ایل میں اس سے قبل محمد رضوان نے 28 سال کی عمر میں بطور کپتان ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی جیت کئی سالوں کی محنت کا صلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی نے اپنا سو فیصد دیا ہے، پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے پر بہت خوشی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔