جمعیت الفلاح میں امریکہ سے أۓ ہوۓ طنز و مزاح کے معروف شاعرخالد عرفان کے ساتھ شام أج منائی جاۓ۔


پریس ریلیز
جمعیت الفلاح میں امریکہ سے أۓ ہوۓ طنز و مزاح کے معروف شاعرخالد عرفان کے ساتھ شام أج منائی جاۓ۔
کراچی ( پ ر ) جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کے ذیلی شعبہ فلاح مجلس ادب کے زیراہتمام امریکہ سے أۓ ہوۓ ممتاز و معروف شاعر طنزومزاح خالد عرفان کے ساتھ ایک شام أج بروز جمعرات 24 فروری 2022 کو بعد نماز مغرب جمعیت الفلاح ہال اکبر روڈ صدر کراچی میں منائی جائے گی ۔صدارت ممتاز شاعر و ادیب، سابق صدر شعبہ اردو جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی کریں گے۔جبکہ معروف و ممتاز شاعر راشد نور، علاء الدین خانزادہ،محمد ظہیر خان اور دیگر اظہار خیال کریں گے۔صدر جمعیت الفلاح قیصر خان کلمات تشکر ادا کریں گے۔قمر محمد خان سکریٹری جنرل جمعیت الفلاح نے احباب سے پابندئ وقت کے ساتھ شرکت کی استدعا کی ہے۔
جاری کردہ
سید محمد نصرالله
سکریٹری اطلاعات
03432554060