شاہین کی عمدہ بیٹنگ، شاہد آفریدی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پشاور زلمی سے میچ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے جہاں سب کو متاثر کیا وہیں اُن کے سُسر شاہد آفریدی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

شاہد آفریدی نے اپنی اور شاہین شاہ آفریدی کے گزشتہ روز کی شاندار پرفارمنس کی تصویر شیئر کی۔
شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ اور شاندار کپتانی پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’شاہین آفریدی یو بیوٹی۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے میچ میں شاہین آفریدی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
شاہین شاہ کی اننگز میں2 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔

شاہین آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کہ وجہ سے لاہور قلندرز کی ٹیم میچ ٹائی کرنے میں کامیاب رہی جو سپر اوور پر پشاور زلمی نے جیت لیا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے لہذا کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔