)قصور کے نواحٰ علاقے تھانہ کوٹرادھا کشن کی حدود راول جھنگڑ میں باثر زمیندار نے اپنی عدالت لگالی،خوانچہ فروش کو تار چوری کا الزام لگا کر بیہیمانہ تشدد کرتے رہے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحٰ علاقے تھانہ کوٹرادھا کشن کی حدود راول جھنگڑ میں باثر زمیندار نے اپنی عدالت لگالی،خوانچہ فروش کو تار چوری کا الزام لگا کر بیہیمانہ تشدد کرتے رہے واقع کی اطلاع پاکر مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ کوٹرادھا کشن کہ حدود راول جھنگڑ میں باثر زمیندار نے اپنی عدالت لگالی،تنویر نامی خوانچہ فروش کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے خوانچہ فروش کو درخت سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا خوانچہ فروش کا کہنا ہے کہ طارق اور سرور نے مجھ پر تار چوری کاجھوٹا الزام لگا کرمجھ پر بیہیمانہ تشددکیا ہے اورمجھے گالیاں بھی دیتے رھے ہیں واقع کی اطلاع پاکر مقامی پولیس کے ایس ایچ او کفایت حسین نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔