قصورضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، گزشتہ تین روز میں درجنوں بچوں اور افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ چونیاں، پتوکی، کوٹرداھاکشن اور تحصیل قصور میں گزشتہ چھتیس گھنٹوں میں چھبیس سے زائد افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹا ھے۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصورضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، گزشتہ تین روز میں درجنوں بچوں اور افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ چونیاں، پتوکی، کوٹرداھاکشن اور تحصیل قصور میں گزشتہ چھتیس گھنٹوں میں چھبیس سے زائد افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹا ھے۔ورثاء کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے ٹولیوں کہ شکل میں ہمارے سکول جاتے بچوں کو کاٹتے ھیں جس سے جانی نقصان کا خدشہ ھے چونیاں، الہ آباد کوٹرادھاکشن سمیت تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین غائب ہے۔ لواحقین کا شکوہ ہے کہ اینٹی ریبیز کی ویکیسن لگوانے کے لئے مریضوں کو پچاس کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرنا پڑتا ھے تمام تحصیل ہسپتالوں میں ویکسین کی فراھمی کو یقینی بنایا جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن اور سوشل میڈیا کی حد تک محدود ھے عملی اقدامات نا ھونے کے برابر ھے ضلع قصور کی سیاسی،سماجی اور مزہبی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ قصور کے شہری امن و امان سے اپنی زندگی گزار سکیں۔