پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“کاتیسرا فیز بھرپور طریقے سے جاری

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“کاتیسرا فیز بھرپور طریقے سے جاری‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد لائیق چوہدری نے مختلف ہسپتالوں اور یونین کونسلز کا دورہ کر کے ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد لائیق چوہدری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال‘مختلف بنیادی مراکز صحت‘رورل ہیلتھ سینٹروں اور یونین کونسلز کا دورہ کر کے کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“کے تیسرے فیز میں ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔انہوں نے کولڈ کین، ٹیلی شیٹ، ڈورمارکینگ،ٹور پلان اور مقررہ ہدف کے حصول کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف دوکانوں‘گھروں‘کاروباری مراکز پر شہریوں کو کرونا ویکسی نیشن کی جلد ازجلد دونوں ڈوز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“کے تیسرے فیز کو بھی پہلے دو فیزوں کی طرح بھرپور طریقے سے کامیاب کیا جائے اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔