پولیس نے قصور اور نواح میں دوران گشت تلاشی میں اور خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر چارسو گرام چرس،ہوائی فائرنگ اور گڈی،ڈور برآمد کرکے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پ


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)پولیس نے قصور اور نواح میں دوران گشت تلاشی میں اور خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر چارسو گرام چرس،ہوائی فائرنگ اور گڈی،ڈور برآمد کرکے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس تھانہ پتوکی کے ایس
آئی فرحان علی نے دوران گشت ملزم محمد عظیم سے جامع تلاشی میں چارسو گرام چرس برآمد کرکے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ کے اے ایس آئی محمدنوید نے دوران گشت ایک گھر میں ہوائی فائرنگ اور بلند آواز میں ڈیک لگانے پرملزم وقار احمد کو رنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس تھانہ اے ڈویژن سے ایس آئی حامد علی خاں نے خفیہ اطلاع پر شہباز روڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم شوکت علی کو پتنگ بازی کرتے ہوئے دیگر گڈی ڈور کے سامان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس تھانہ پھولنگر کے اے ایس آئی اقبال نے خفیہ اطلاع پر کوٹ راجہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم وسیم وغیرہ چارکس نامزد کو گڈی،ڈور کے سامان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔