لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کردیا: رمیز راجہ

پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ ’لتا منگیشکر رحمدلی، عاجزی اور سادگی کی مظہر تھیں۔‘
رمیز راجہ نے کہا کہ ’اُن کی خوبصورت اور عظمت سے بھرپور شخصیت ہم سب کے لیے ایک سبق تھی۔‘
اُنہوں نے شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کشور کمار اور اب لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کر دیا ہے۔‘
واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر آج انتقال کر گئی ہیں۔