کرپشن کو ختم کرنے کے بلندو بالا دعوے کرنے والے نالائقوں کے ٹولے کی تین سے چارسالہ کارکردگی تازہ ترین ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستا ن کرپشن میں 123سے 140نمبر پر جاپہنچا موجودہ حکومت نیب کو صرف مسلم لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کررہی ہے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)کرپشن کو ختم کرنے کے بلندو بالا دعوے کرنے والے نالائقوں کے ٹولے کی تین سے چارسالہ کارکردگی تازہ ترین ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستا ن کرپشن میں 123سے 140نمبر پر جاپہنچا موجودہ حکومت نیب کو صرف مسلم لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کررہی ہے جبکہ مہنگائی میں پاکستان ایشیاء میں پہلے نمبر پر آچکا ہے پاکستانی عوام اب مسلم لیگ (ن)کی طرف دیکھ رہی ہے انہوں نے اس بے دردی سے ملک کو نقصان پہنچایا ہے کہ آنے والے چالیس سال تک اس کی بھر پائی نہیں ہوسکے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے شیخ سعد وسیم نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں شکست اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام ان سے کس قدر نفرت کرتی ہے۔آج پاکستان کا نوجوان بے روگار ہے جو کہ پاکستان کے مستقبل کے معمارہیں انہوں نے مہنگائی کی ایک ایسی دلدل بنا دی ہے کہ ہر پاکستان اس میں سے نکلنے کی کوشش میں ہے مگر نکل نہیں سکتا میاں نواز شریف کی آڑ میں اقتدار میں لانے والوں کو یاد دلایا جارہا ہے کہ مجھے نکالا گیا تو میں اور خطرناک ثابت ہوں گا تین سے چار سالہ کارکردگی ان کی یہ ہے کہ ان کی کہانی کرپشن سے شروع ہوکر پاکستان کرپشن میں 140پر پہنچ جاتا ہے کیونکہ یہ خود چور ہیں چور دروازے سے اقتدار میں آنے والی حکومت عوام کو آنسوؤں کے سوا کچھ نہ دے سکی۔یہ مسلم لیگ (ن)کو ختم کرنے کا سوچتے ہیں مسلم لیگ (ن)پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے دلوں میں رہتی ہے۔