گیتوں بھری شام ۔۔۔پاکستان کے نام

تحریر شہزاد بھٹہ


آئر لینڈ سے آئے ہوئے پاکستانی نژاد بائیکر مبشر حسن اور عابد ہاشمی کی جانب سے لاھوری بائیکرذ اور نائٹ رائڈرز کے اعزاز میں عابد ھاشمی کی رھائش گاہ پر ایک خوبصورت گیتوں بھری شام پاکستان کے نام اور پر تکلف ڈنر کااہتمام کیاگیا جس میں چیرمین ملک فاروق اعوان ،شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب ،عائشہ بٹ ،سجاد بٹ لاھوری بائیکرز اور نائٹ رائیڈرز کے ممبران تصور ملک ۔ملک عباد ۔محمد اعجاز ،سید علی مراد، مبشر حسن ،اسامہ ملک، ، کاشف علی خان،محمد الیاس۔شاھدسلمان، کامران شاھد ،عابد ھاشمی، حسنین عابد نے شرکت کی۔کھلے آسمان تلے آگ جلا کر اس شام کو اور بھی خوبصورت بنایا گیا ۔
لاھوری بائیکرز کے صدر تصور ملک نے بتایا کہ ھم پاکستان کا خوبصورت اور مثبت چہرہ دنیا بھر کے سامنے پیش کرنے کی بھر پور کوششیں کررھے ھیں ھمارے ممبران موٹر سائیکلوں کے ذریعے پاکستان کے مختلف خوبصورت دل کش اور دل فریب وادیوں کے حسین مناظر دنیا کے سامنے پیش کرتے ھیں
شہزاد بھٹہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کے حسین ترین خطہ پر مشتمل ایک ملک ھے جس میں خوبصورت وادیاں بلند وبالا پہاڑ جھیلیں ندی نالے دریا، سمندر، دنیا کی بہترین سرسبز اور زرعی زمینوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا مرکز ھے دنیا کے تین بڑے مزاہب بدھ مت،ہندو مت اور سکھ مت کی ھزاروں یادگاریں ھیں جن کو دنیا کے سامنے پیش کرنے سے ھم مذہبی ٹورازم کے ذریعے سالانہ اربوں روپے کما سکتے ھیں

عابد ھاشمی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ھے جس کے پاس 1200 کلو میٹر طویل خوبصورت ساحل سمندر ھے مگر افسوس ھم 72 میں اس طویل ساحل پر سوائے کراچی کے کوئی اور بڑا شہر آباد نہیں کر سکے حالانکہ دنیا کے تمام بڑے بڑے شہر ساحل سمندر پر ھی واقع ھیں انہوں نے کہا کہ ھمیں چاھیے کہ سونے اگلتی زمینوں کی بجائے اپنے ساحل سمندر پر نئی ھاوسنگ سوسائٹیز بنائیں
مس عائشہ بٹ نے کہا کہ پاکستان ثقافتی و تہذیبی اقدار کے حوالے سے امیر ترین ملک ھے پاکستان کی ثقافتی اقدار صدیوں پرانی ھیں جس پر ھمیں ناز اور فخر کرنا چاہیے اس لیے ھمیں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاھیے
چیرمین فاروق اعوان نے کہا کہ جس ملک سے تہذیب و تمدن اور ثقافتی اقدار ختم ھو جائیں وھاں دہشت گردی افراتفری پیدا ھو جاتی ھیں اس لئے ھمیں کوشش کرنی چاہیے کہ آپس میں بھائی چارہ اور محبتیں پیدا کریں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے
لاھور بائیکرز کے دیگر ارکان نے کہا کہ ھم نے تقریباً پورے پاکستان کی خوبصورت اور حسین پرکشش وادیوں کا موٹر سائیکلوں کے ذریعے وزٹ کیا ھے اور ان جنت نظیر نظاروں کو دنیا کے سامنے پیش کیا ھے انہوں نے عابد ھاشمی اور مبشر حسن کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے ایک خوبصورت گیتوں بھری شام منانے کا اہتمام کیا اوراپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی مٹن کڑاہی ، چکن کڑائی اور دیگر مزے مزے کے پکوان بنائے ۔


گیتوں بھری شام پاکستان کے نام میں عابد ھاشمی اور حسنین عابد ھاشمی نے گٹار پر زبردست گیت پیش کئے جن کو حاضرین نے بے حد سراہا اور موج مستی کی