قصور قادرآباد کے علاقے میں ٹی ایم اے کی گاڑی نے کمسن بچے کی جان لے لی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور قادرآباد کے علاقے میں ٹی ایم اے کی گاڑی نے کمسن بچے کی جان لے لی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔سہیل احمد نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ قادرآباد کے علاقے میں ٹی ایم اے کی گاڑی گزری جس نے تین سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کردیا ہے۔ہلاکت ٹی ایم اے کی گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت سے ہوئی جبکہ ٹی ایم اے کے عملے نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کی ہلاکت ایک قدرتی حادثہ ہے پولیس تھانہ صدر مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔