قصور شہر میں سوئی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے گھروں میں گیس نہ آنے کی وجہ سے لوگ بازار سے مہنگے داموں روٹیاں خریدنے پر مجبور

قصور (میاں خلیل صدیق آراٸیں سے) قصور شہر میں سوئی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے گھروں میں گیس نہ آنے کی وجہ سے لوگ بازار سے مہنگے داموں روٹیاں خریدنے پر مجبوردن اور رات کے اوقات میں گیس آتی ہی نہیں جبکہ تبدیلی سرکار نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا۔ مارکیٹ میں کھلی گیس 250روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے کم پریشر والے علاقے کوٹ غلام محمد خان ، کوٹ مراد خان،کوٹ عثمان خان،نیا بازار،کوٹ بدر۔کوٹ حلیم خاں۔بستی شاھدرہ دین،سلامت پورہ،کوٹ علی گڑھ،شہباز خان روڈ،بھسر پورہ،کھارہ روڈ،نفیس کالونی،رکن پورہ،بھسر پورہ،اظہر کالونی،کوٹ فتح باز خان،کوٹ اعظم خان،کوٹ حلیم خان،روڈ کوٹ،اوراس کے گردونواح میں سوئی گیس کئی کئی گھنٹے بندش اور پریشر میں انتہائی کمی کے باعث شہری سراپا احتجاج۔ سوئی گیس بندش اور پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کے کاروبار متاثر ھونیبکے ساتھ ساتھ گھروں کے شہری شدید پریشان اور عوام می غم و غصہ کی لہر دوڑ نے لگی۔ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن،سوئی نادرن گیس کے اعلی افسران،ڈپٹی کمشنرقصور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے قصور کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں۔کمی کو ختم کیا جائے ورنہ ہم فیروزپورروڈ،گنڈا سنگھ روڈ،دیپالپور روڈ، کو بلا کر کے پرامن احتجاج کریں گے۔