گھر سے نکلنے والا نوجوان حیرت انگیز طور پر لاپتہ ورثاء نے مقامی پولیس سے مدد مانگ لی


قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصور کے نواحی علاقے نور پور جٹاں سے گھر سے نکلنے والا نوجوان حیرت انگیز طور پر لاپتہ ورثاء نے مقامی پولیس سے مدد مانگ لی۔نور پور جٹاں کے رہائشی محمد عاشق نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بیٹا گزشتہ شام کو گھر سے مین سڑک تک گیا اور ابھی تک گھر کو واپس نہیں پہنچا اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا خدشہ ہے کہ نامعلوم نے اس اغواء کرلیا ہے اسے تلاش کیا جائے پولیس تھانہ صدر چونیاں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ھے