راہزنی کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک شہریوں سے لاکھوں کی نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصور کے نواح میں راہزنی کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک شہریوں سے لاکھوں کی نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا۔عبدل نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ میں نجی شوگر مل کے قریب سے گزر رہا تھاکہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ کے زور پر زبردستی چھبیس ہزار ورپے نقدی ودیگرسامان لوٹ کر لے گئے جبکہ ریاض احمد نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ میں جارہا تھا چاہ روڈ سنگھ کے قریب پیچھے سے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ دکھا کر ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے کی نقدی رقم و دیگر سامان چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔پولیس تھانہ تھیحہ شیخم مصروف کاروائی ہے۔