پی ایس ایل PSL پر اومیکرون کے سائے گہرے ہو رہے ہیں ۔ پی سی بی پر عزم لیکن سندھ حکومت تشویش میں مبتلا ۔وزیراعلی نے عوام کو احتیاط برتنے کی اپیل کر دی۔

پی ایس ایل PSL پر اومیکرون کے سائے گہرے ہو رہے ہیں ۔ پی سی بی پر عزم لیکن سندھ حکومت تشویش میں مبتلا ۔وزیراعلی نے  عوام کو احتیاط برتنے کی اپیل کر دی۔

اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے ،لوگوں کو احتیاط کرنا ہوگی ،وزیراعلیٰ

– – – وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوویڈ اور اومیکرون کی روزانہ کی صورتحال کے بارے میں بتایا ہےکہ اومیکرون وائرس کے 21 مزید کیس اور کوویڈ کے 938 کیس سامنے آئےہیں جبکہ بدقسمتی سے مزید 3مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 7681 ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ہفتے کو بتایا کہ گزشتہ2 دنوں کے دوران اومیکرون کے 24 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں اومیکرون کے 21 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور اس طرح یہ تعداد بڑھ کر 328 ہوگئی ہے، مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 21 نئے کیسز میں سے 14 ضلع شرقی، تین وسطی، ایک ملیر اور تین دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 87.5 فیصد کی شرح زیادہ ہے اور تیزی سے پھیلائو کو ظاہر کرتی ہے، اس لیے لوگوں کو محفوظ رہنا ہوگا اور احتیاط برتنی ہو گی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 14868 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ================= اومیکرون، کراچی میں کورونا کی شرح 12، لاہور میں 6فیصد

 کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون پنجے گاڑتا نظر آرہا ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور میں یہ شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5403 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے، کراچی میں 24 گھنٹوں میں 633 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 938 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 107 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔