8 زبانوں پر عبور رکھنے والےامریکا پلٹ گریڈ 20 کے ذہین افسر محمد مرید راہموں نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ کے نئے سیکریٹری کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لیے ۔

8 زبانوں پر عبور رکھنے والےامریکا پلٹ گریڈ 20 کے ذہین افسر محمد مرید راہموں نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ کے نئے سیکریٹری کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لیے ۔

پاکستان واپس آنے سے قبل وہ امریکہ کے شہر نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے میں بطور کمیونٹی ویلفیئر قونصلر اہم خدمات انجام دے چکے ہیں ۔سرکاری طور پر امریکہ بھیجے جانے سے قبل وہ پاکستان میں مختلف اہم وزارتوں میں خدمات انجام دیتے رہے امریکا میں دوران ملازمت ان کی فیملی کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جس میں ان کے بیٹے کی گرفتاری عمل میں آئی اس واقعہ کی وجہ سے ان کی فیملی ڈسٹرب رہی ۔
ذاتی طور پر محمد مرید راھموں ایک اچھی شہرت کے حامل ذہین اور محنتی افسر ہیں سرکاری حلقوں میں انہیں بااصول اور دیانتدارافسر مانا جاتا ہے ان کا پورا کیریئر شاندار کامیابیوں سے عبارت ہے دسمبر 2021 میں انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ حکومت میں جوائننگ کی اجازت دی اور صوبائی حکومت میں رپورٹ کرنے کے بعد سندھ حکومت نے انہیں محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز کا سیکرٹری تعینات کیا ہے اپنی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اپنے فرائض سنبھال لیے ۔
امریکہ جیسے ملک سے واپسی پر پاکستان بالخصوص سندھ حکومت کے ورکنگ اسٹائل کو سمجھنے اور ایڈجسٹ ہونے میں کسی بھی شخص کو وقت درکار ہوتا ہے دیکھنا ہے کہ مرید راہموں کس انداز سے نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں اور محکمہ چلاتے ہیں محکمہ کے زیادہ تر ملازمین کے لئے وہ ایک اجنبی افسر کی حیثیت سے آئے ہیں اسلام آباد اور کراچی کے اکثر سینئر افسران تو انہیں اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں لیکن جونیئر افسران اور ملازمین کے لیے ان کا چہرہ نیا ہے جس محکمے میں ان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے وہ ان کی خاص توجہ کا متقاضی ہو گا یہاں پر صوبائی وزیر اسماعیل راہو اس محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں اور سرگرم نظر آتے ہیں اگر ان کے ساتھ نئے سیکرٹری کی حیثیت سے ان کی اچھی ایکویشن بن گئیتو محکمے کی کامیابی کی رفتار کا انحصار ان دونوں کی کوآرڈینیشن پر ہوگا ۔
اس محکمے کے حوالے سے عدالتوں میں مختلف یونیورسٹی اور بورڈ کے معاملات زیر سماعت ہیں کچھ یونیورسٹیز اور بورڈ میں نئی تعیناتیاں ہونی ہیں اہم فیصلے منتظر ہیں ۔
اس کے علاوہ فنڈز اور گرانٹس کا اجراء اگلے کوارٹر کی ریلیز پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں ویسے بھی مختلف یونیورسٹیز اور بورڈز کو مالی بحران اور مشکلات نے گھیر رکھا ہے ۔
محمد مرید راہموں کو مینجمنٹ رسک مینجمنٹ انرجی آرگینایزنیشنل ڈویلپمنٹ اور ریکروٹنگ کے میدانوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے کراچی یونیورسٹی کے بعد کولمبیا سے اعلی ڈگری حاصل کر چکے ہیں انوائرمینٹل سائنس اور پالیسی مینجمنٹ میں خاص دلچسپی ہے ۔سال 1993 سے 1996 تک کراچی یونیورسٹی میں ذولوجی سے وابستہ رہے ۔روانی کے ساتھ سندھی اردو گجراتی مارواڑی بلوچی پنجابی سرائیکی اور انگلش زبانوں پر عبور ہے ۔سال 2001 سے 2005 تک پاسپورٹ آفس کراچی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں سال دو ہزار آٹھ سے اس سال دو ہزار گیارہ تک ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان میں بطور جنرل مینجر ایڈمن اور جنرل منیجر ہیومن ریسورس خدمات انجام دیں ۔سال 2012 سے سال 2013 تک وزارت داخلہ میں بطور ڈپٹی سیکرٹری فرائض انجام دیے سال 2013 سے 2016 تک تقریبا تین سال ایک مہینے تک کمیونٹی ویلفیئر کونسلر تعینات رہے سال 2017 سے 2019 تک ڈپٹی سیکریٹری کلائمیٹ چینج وزارت میں خدمات انجام دیں ۔آنے والے دنوں میں ان سے صوبائی حکومت میں اہم اقدامات اور فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے ۔