22پروفیسرز، 27ایسوسی ایٹس کے لیے سفارشات کی منظوریجامعہ این ای ڈی کاایک سو ننانوے سنڈیکیٹ اجلاسجامعہ این ای ڈی کے ایک سو ننانوے سنڈیکیٹ اجلاس میں سلیکشن بورڈ کے ذریعے 22پروفیسرزاور 27ایسوسی ایٹس کے لیے سفارشات کی منظوری دی گئی۔

22پروفیسرز، 27ایسوسی ایٹس کے لیے سفارشات کی منظوریجامعہ این ای ڈی کاایک سو ننانوے سنڈیکیٹ اجلاسجامعہ این ای ڈی کے ایک سو ننانوے سنڈیکیٹ اجلاس میں سلیکشن بورڈ کے ذریعے 22پروفیسرزاور 27ایسوسی ایٹس کے لیے سفارشات کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے تحت ایک سو ننانوے سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اورانتظامی اُمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس سنڈیکیٹ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شیراز صدیقی کوشعبہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ، ڈاکٹر سعودہاشمی کو پولیمر اینڈ پیٹروکیمیکل انجینئرنگ جب کہ ڈاکٹر فیاض کو شعبہ مٹیریل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی اور ٹائم پے اسکیل کے سفارش کردہ 8ملازمین کی توثیق بھی کی گئی۔سلیکشن بورڈ کے ذریعے 22پروفیسرز جن میں 2خواتین شامل ہیں جب کہ 27ایسوسی ایٹس کے لیے سفارشات کی منظوری دی گئی۔کیمیکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر سعود ہاشمی، انوائرمنٹ انجینئرنگ کے ڈاکٹر عاطف مصطفی، مٹیریل اینڈ مٹیلرجی کے ڈاکٹر علی دادچانڈیو، ڈاکٹر فیاض حسین، ڈاکٹر شاہد حسین، ڈاکٹر محمد سہیل،میکینکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر شکیب، ڈاکٹر معاذ اختر، ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے ڈاکٹر شیزاز صدیقی، ڈاکٹر بلال زاہد، ڈاکٹر داؤد حسین، شعبہ ٹیلی کام کے ڈاکٹر عمران اسلم، شعبہ الیکٹریکل کے ڈاکٹر غوث بخش ناریجو،شعبہ سول انجینئرنگ سے ڈاکٹر تہمینہ ایوب، ڈاکٹر صداقت اللہ خان، شعبہ ہیومینٹس سے ڈاکٹر عبدالحئی مدنی، ڈاکٹر فاروق حسن، شعبہ کمپیوٹر سسٹم اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر محمد مبشر خان،ڈاکٹرنجید احمد خان، ڈاکٹر شہنیلا زرداری، ڈاکٹر ذوالفقار علی میمن، ڈاکٹر شارق محمود کی بحیثیت پروفیسرزاپائمنٹ کی گئی۔جامعہ ترجمان کے مطابق ایم ایس فزکس میں دو پروگرامز آپٹکس اور میڈیکل فزکس کی منظوری کے ساتھ جامعہ این ای ڈی کے اس صد سالہ آخری سنڈیکیٹ میں سو پروگرام بھی مکمل ہوئے. اس اجلاس میں حکومت کی جاری کردہ تعطیلات کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ /رجسٹرارسید غضنفر حسین نقوی سمیت 25 اراکین نے شرکت کی.