چانڈکا میڈیکل کالیج طالبہ نوشین کاظمی ہلاکت معاملے پر بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ کو 3 سال قبل جانبحق ہونے والی نمرتا کماری کیس کی جوڈیشل انکوائری یونیورسٹی کو دیئے جانے کا مطالبا کر دیا،

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان —–چانڈکا میڈیکل کالیج طالبہ نوشین کاظمی ہلاکت معاملے پر بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ کو 3 سال قبل جانبحق ہونے والی نمرتا کماری کیس کی جوڈیشل انکوائری یونیورسٹی کو دیئے جانے کا مطالبا کر دیا، نوشین کاظمی کا اکیڈمک ریکارڈ بھی میڈیا کو موصول تفصیلات کے مطابق رجسٹرار جامع بینظیر بھٹو سید قرارو شاہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ کو ایک لیٹر ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصفہ ڈینٹل کالیج کی طالبہ نمرتا کماری ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ یونیورسٹی کو دی جائےجوڈیشل انکوائری کے جج اقبال حسین میتلو نے یونیورسٹی کو انکوائری رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے لینے کے اختیار دیے تھے تاہم 16 جنوری 2020 کو یونیورسٹی کیجانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا گیا لیکن کوئی جواب نہیں آیا سول سوسائٹی نمرتا کماری ہلاکت پر یونیورسٹی کو واقع کا ذمہ دار ٹھراتی ہے جس سے یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ نمرتا کماری جوڈیشل انکوائری رپورٹ جامع بینظیر بھٹو کو فراہم کرے دوسری جانب چانڈکا میڈیکل کالیج کی بیچ 46 کے فورتھ ائیر کی طالبہ نوشین کاظمی کا اکیڈمک ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے نوشین کاظمی چانڈکا میڈیکل کالیج میں اپنے فرسٹ ائیر تھرڈ ائیر کے سالانہ امتحانات میں دو بار فیل ہوئیں نوشین کاظمی نے فیل ہونے والے سبجیکٹس کو سپلیمیٹ امتحانات میں کلئیر کیا فورتھ ائیر میں مجموعی طور پر نوشین کے 4 سبجیکٹس تھے جس میں پیتھالوجی سبجیکٹ میں کلاس حاضری 100 میں سے صرف 91۔50 فیصد تھی جبکہ کمیونٹی میڈیسن میں کلاس حاضری 100 میں سے صرف 39 فیصد تھی


(ای این ٹی) سبجیکٹ میں نوشین کی اکیڈمک کارکردگی 100 میں سے صرف 45 فیصد سامنے آئی ہے جبکہ (EYE) ڈیپارٹمنٹ کی 27 کلاسز میں سے نوشین کاظمی نے صرف 10 کلاس اٹینڈ کیں تھیں ذرائع کے مطابق نوشین کاظمی کے کمرے سے پولیس کو ملنے والی ڈائری میں نوشین نے اپنی فیملی کے متعلق چند اہم باتوں کا ذکر کیا ہے وہ اپنے والدین کو اپنی ہی فیملی کے کسی خاص شخص کے ایک عمل کے متعلق آگاہی دینا چاہتی تھیں پولیس نے نوشین کی روم میٹ طالبہ کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔