اقوام متحدہ کی فلسطین کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر عامر سلیم اور ڈاکٹر عبدالقدوسں کھوکھر کو دعوت ہر سال کی طرح اس سال بھی 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)اقوام متحدہ کی فلسطین کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر عامر سلیم اور ڈاکٹر عبدالقدوسں کھوکھر کو دعوت ہر سال کی طرح اس سال بھی 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی فلسطین کمیٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تقریب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں منعقد ہو گی۔ فلسطین کمیٹی کے چیئرمین عزت مآب Cheikh Niang صدارت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عزت مآب عبداللہ شاہد (تعلق مالدیپ سے ہے)، سیکوریٹی کونسل کے صدر عزت مآب Juan Ramon (تعلق میکسیکو سے ہے)، اقوام متحدہ کی Chef de Cabinet عزت مآبہ Maria Luiza (تعلق برازیل سے ہے) کے علاوہ دیگر بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گی اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کریں گی۔ فلسطین کمیٹی نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نیشنل جوائنٹ سیکریٹری سرجن ڈاکٹر عامر سلیم اور پی ایم اے کے بین الاقوامی مندوب ڈاکٹر عبدالقدوسں کھوکھر کو دعوت دی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدوسں کھوکھر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور دیگر ڈگریوں کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے تاریخ مغرب اور بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز ڈگری بھی رکھتے ہیں۔