جیکب آباد میں ہندو برادری کی جانب سے میڈیکل کی طالبہ نوشین شاہ واقع اور گھوٹکی کی پریا کماری کے اغوا کیخلاف مندر سے ایک ریلی نکالی،

جیکب آباد میں ہندو برادری کی جانب سے میڈیکل کی طالبہ نوشین شاہ واقع اور گھوٹکی کی پریا کماری کے اغوا کیخلاف مندر سے ایک ریلی نکالی، ریلی میں شامل شرکاء نے ڈی سی چوک پر شمعیں روشن کیں اور نوشین شاہ واقع کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔۔تفصيلات کے مطابق
جیکب آباد شھر ميں ہندو برادری نے بھی کرشن گر مندر سے پریس کلب تک ایک زبردست ریلی رات کی تارکی میں نکالی جس ریلی میں سول سوسائٹی کے افراد اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء کا قتل ہونے والی ناظم جوکھیو اور ببرلو میں ذیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے کانہا کمار کی تصویر کے آگے ڈی سی چوک پر شمعیں روشن کی، مظاھرین کو مقررین نےخطاب کرتےہوۓ کہا کہ معصوم بچوں کے اغوا اور تعلیمی اداروں سے لاشیں برآمد ہونا قابل افسوس ہے، درسگاہوں سے لاشیں ملنا انسانیت کے شعور کا قتل ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ کانہا کمار کو ذیادتی کے بعد قتل کے دلخراش واقع کی مذمت کرتے ہیں آخر میں ریلی کےشرکائے نے پریا کماری کی بازیابی سمیت نوشین شاہ واقع کی شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔