ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم سےCEO&CO-FOUNDER ہم۔ٹی وی دُرید قریشی کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم سےCEO&CO-FOUNDER ہم۔ٹی وی دُرید قریشی کی ملاقات۔
ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو۔
ضلع وسطی میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے تعاون کی پیشکش
مورخہ؛۔26 / نومبر 2021 ؁ء
کراچی ( )ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم سے CEO& CO-FOUNDER ہم ٹی وی نیٹ ورک درید قریشی نے انکے دفتر میں خصوصی ملاقت کی اس موقع پر خوشگوار موڈ میں ہونے والی گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف موضوع زیرِ بحث آئے،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہم ٹی وی دُرید قریشی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو ہم ٹی وی کی جانب سے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے حوالے کی جانے والی کوششوں،خصوصا کھیلوں کی سرگرمیوں میں تعاون کی پیشکش کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے پیشکش کو سراہاتے ہوئے قبول کیا اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور ہم ٹی وی کے تعاون سے ضلع وسطی کے نوجوان علاقائی،قومی اور بین لااقوامی سطح پر ملک و ملت کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے ہم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے عوامی مسائل اور خبروں کے حوالے سے بہترین خدمات پیش کرنے پر دُرید قریشی کو مبارکباد پیش کی اس دوران انہوں CEO ہم ٹی وی دُرید قریشی کو ضلع وسطی کے اہم مسائل سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ ہم ٹی وی اپنی خبروں میں ضلع وسطی کے مسائل اور انکو حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کو منظرِ عام پر لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ CEO ہم ٹی وی دُرید قریشی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کی بہتری کے لئے مختلف شعبوں جن میں تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ،پارکس و پلے گراؤنڈکی بحالی و تزئین و آرائش،گراں فروشی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم اپنی ذہانت اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت جو بھی اقدامات کر رہے ہیں اس سے ضلع وسطی کی عوام کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔
Download all attachments as a zip file