بھارتی اداکارائیں بھی علی ظفر کی مداح

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھارتی اداکاراؤں کو بھی اپنی موسیقی کے سحر میں مبتلا کردیا۔

بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں علی ظفر کو اپنا مشہور گانا ’جھوم‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی اداکارہ کےانسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کرنے کے کچھ لمحوں بعد ہی مختلف سوشل میڈیا پیجز پریہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ وائرل ہونے والی یہ ویڈیو دوحا میں دوپہر کے کھانے پرگلو کار علی ظفر کی بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر اور مونی روئے سے ہونے والی ایک ملاقات کی ہے۔