آئیڈئل گولڈ وسٹا پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

آئیڈئل گولڈ وسٹا ضلع وسطی کی سب سے بلند ترین عمارت ہے شیخ معاذ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئیڈئل گولڈ وسٹا پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے قلب میں بہترین محل وقوع پر واقع آئیڈئل گولڈ وسٹا عوام میں بے حد مقبول ہورہا ہے اور تعمیراتی کام انتہائی تیزی سے چل رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پرشہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آکر بڑی تعداداپارٹمنٹس کی بکنگ کرائی ۔ جدید اور پ ±رآسائش، کشادہ اپارٹمنٹس کی بکنگ تیزی سے جاری ہے۔اس رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئیڈئل گولڈ وسٹا کے چیئرمین شیخ معاذنے کہا کہ آئیڈئل گولڈ وسٹا، بلند و بالا ٹاورز پر مشتمل اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس کے پ ±رآسائش اپارٹمنٹس عموماََکراچی اور خصوصاََ ناظم آباد کے رہائشیوں کے لیے ایک نیا طرزرہائش متعارف کرانے جارہے ہیں۔ کراچی کے ضلع وسطی کی یہ سب سے بلند ترین عمارت ہے جو 25 فلورز پر مشتمل ہے۔ اس کا اسٹرکچر ایک امریکن نے ڈیزائن کیا ہے اور اس پروجیکٹ میں پوسٹ ٹینشنگ اور فلیٹ سلیب کا استعمال کیا گیا ہے۔ رہائشی ٹاور کو پورا فرنٹ شیشے کا ہے۔ آئیڈئل گولڈ وسٹا، رہائشیوں کو فطری حسن اور شہری زندگی کا ایک حسین امتزاج پیش کرتا ہے کیونکہ آئیڈئل گولڈ وسٹا کی تعمیر ایک سرسبز و شاداب فطری ماحول میں کی جارہی ہے جہاں عصرِحاضر کی تمام جدیداوربہترین سہولیات اورآسائشیں موجود ہوں گی۔ عمدہ تزئین و آرائش کے ساتھ کشادہ کمرے، وسیع استبقالیہ گیلری، جنریٹر، ، برق رفتار لفٹ، جاگنگ ٹریک، قومی و بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ میگا شاپنگ مال جس میں جدید اور نئے طرز کی دکانیں ، کشادہ کوریڈور، 6 فلورز کی وسیع کار پارکنگ، شاپنگ مال کے لئے علیحدہ پارکنگ، کے علاوہ رہائشیوں کے لئے صحت کے حوالے سے تمام تر طبی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ رہائشیوں کی لیے چند قدم کے فاصلے پر ہر وہ چیز موجود ہے جس کی وہ تمنا کر سکتے ہیں۔آئیڈئل گولڈ وسٹا کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر شیخ سعد نے کہا کہ ہ میں سب سے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ لوگوں کی سرمایہ کاری صحیح جگہ پر ہورہی ہے، کیونکہ متعلقہ اداروں سے منظوری اور تمام قانونی دستایزات کو مکمل کرنے کے بعد اس پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے۔ آئیڈئل گولڈ وسٹا ایک بڑے قطعہ اراضی پر تعمیر کیا جارہاہے جس کا رقبہ تقریباََ 4160گز ہے۔ آئیڈئل گولڈ وسٹا میں عالمی معیار کی سہولتیں اور آسانیاں انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جارہی ہیں۔ مقرر کردہ وقت پر قبضہ کی ضمانت۔ یہ عمارت چاروں طرف سے کھلی ہونے کی وجہ سے ہوادار اور روشن ہوگی۔آبادکے سنیئر وائس چیئرمین محمد ایوب نے آئیڈئل گولڈ وسٹا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ انفرادیت میں اپنی مثال آپ ہے۔ آئیڈئل گولڈ وسٹا علاقے کی خوبصورت ترین قانونی عمارت ہے۔ یہاں پر آپ کی رقم انتہائی محفوظ ہے اورآپ کو اپنی رقم سے کہیں زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔آئیڈئل گولڈ وسٹا کی اس شاندار تقریب میں عمائدینِ شہر کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر اور شعبوں سے تعلق رکھنے والی ملک کی ممتاز و نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں عمیر سجاد، یوسف راجپوت، حاجی سعید، سید محمد نقی، خالد عبدالقادر و دیگرشامل تھے۔اختتامِ تقریب پرآئیڈئل گولڈ وسٹا کے فنانس ڈائریکٹر شیخ انس نے اظہار ِ تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے لوگوں کے دل موہ لئے۔