ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے پارلیمانی لیڈر و رکن صوبائی اسمبلی سلیم بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی راجا رزاق بلوچ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات

10 نومبر 2021 / میڈیا سیل / ایم ڈی / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

پریس ریلیز:-

کراچی:- ( ) ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے پارلیمانی لیڈر و رکن صوبائی اسمبلی سلیم بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی راجا رزاق بلوچ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے پارلیمانی لیڈر و رکن صوبائی اسمبلی سلیم بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی راجا رزاق بلوچ کی قیادت میں آنے والے وفد نے ایم ڈی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرکے ڈسٹرکٹ ملیر کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سلیم بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی راجا رزاق بلوچ کی قیادت میں آنے والے وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے ایم ڈی واٹر بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے طے شدہ شیڈول پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے منتخب عوامی نمائندوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کیلئے واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیئے، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ شہر سے نکاسی آب کے مسائل تیزی سے حل کیئے جارہے ہیں، جبکہ وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ منتخب عوامی نمائندوں کے اجاگر کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے شہریوں کو درپیش فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل کے حل کیلئے واٹر بورڈ سے بھرپور تعاون کریں، ملاقات کے دوران چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو، چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو، چیف انجینئر واٹر سکندر زرداری، اسٹاف آفیسر سید سردار شاہ، اسٹاف آفیسر موہن لال، سپڑیڈینٹ انجینئر محمد ریاض، حنیف بلوچ، عابد حسين، ایگزیکٹیو انجینئر سید مظہر حسین، صدیق تنیو، وحيد شيخ، غلام محمد مگسي، اشرف قريشي، اکائونٹس آفیسر عبدالجبار شیخ اور دیگر افسران موجود تھے.

جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ