کمشنر کراچی اقبال میمن کا کاٹی کا دورہ۔ صنعتی علاقوں کی بہتری اور ترقی کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے کمشنر کراچی

کمشنر کراچی اقبال میمن کا کاٹی کا دورہ۔
صنعتی علاقوں کی بہتری اور ترقی کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے کمشنر کراچی
ملیر اور لیاری ریور پر اربن فاریسٹ منصوبہ پر غور۔ جلد مشترکہ اجلاس ہو گا
پانی کی کمی ، سیوریج ٹریفک اور فائر اینڈ سیفٹی سمیت دیگر مسائل کا جائزہ حل کے لئے کمشنر کی یقین دہانی

کراچی ّ( )
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ حکومت شہر کے تمام صنعتی علاقوں کی بہتر ی اور شہری اداروں سے ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرہی ہے صنعتی علاقوں کی بہتری اور ترقی کے اقدامات کو موثر بنانے کے لئے کراچی انتظامیہ متعلقہ ایسو سی ایشنز کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔وہ منگل کو کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو ، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ساجدہ قاضی ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران ،ایسو سی ایشن کے صدر محمد سلمان اسلم ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور دیگر نے شر کت کی ۔انھوں نے ڈپٹی کمشنر ز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے مربوط کوششیں کریں انھون نے کہا کہ وہ صنعتی ایسو سی ایشنز سے رابطہ کو مضبو ط بنائیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی مشاورت سے اور متعلقہ ادارو ں کے تعاون سے ترجیحی کوششیں کریں۔ کمشنر کو بتا یا گیا کہ کاٹی ملیر اور لیاری ریور پر اربن فاریسٹ قائم کرنے کی خواہاں ہے اس سلسلہ میں کاٹی کے رکن زاید سعید نے تجاویز تیار کی ہیں ۔ کمشنر نے کہ
ملیر اور لیاری ریور پر کاٹی کے تعاون سے اربن فاریسٹ قائم کرنے کی تجاویز کا جائزہ لے گی مجوزہ منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے کاٹی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے اس موقع پر کاٹی کے عہدیداران کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ملیر ریور اور لیاری ریور پر اربن فاریسٹ بنانے کے لئے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ساتھ خصوصی اجلاس جلد منعقد ہو گا ۔ جس میں زاہد سعید منصوبہ کی تفصیلات پیش کریں گے اور منصوبہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جاے گا ۔اجلاس میں کمشنر کو پانی کی کمی صفائی تجاوزات ٹریفک اور سیوریج کے مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔ فیکٹریز میں فائر اور سیفٹی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا