سینٹرل جیل میں اسلحہ، شراب اور منشیات کی ترسیل کا معاملہ، جیل سپرنٹینڈنٹ اشفاق کلوڑ کی سفارش پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر احمد نے 13 اہلکاروں کے کرمنلز سے تعلقات کی بنا پر ان کے میرپور خاص جیل تبادلے کر دیے

لاڑکانہ۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

سینٹرل جیل میں اسلحہ، شراب اور منشیات کی ترسیل کا معاملہ، جیل سپرنٹینڈنٹ اشفاق کلوڑ کی سفارش پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر احمد نے 13 اہلکاروں کے کرمنلز سے تعلقات کی بنا پر ان کے میرپور خاص جیل تبادلے کر دیے

پہلے مرحلہ میں سزا پانے تبادلہ کی سزا پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل علی حسن جکھرو، عبدالقادر چانڈیو، محمد بخش، تیمور، ڈسپینسری ضمیر ابڑو، سپاہی ماجد عثمان شیخ، یونس سومرو، سلیم شیخ و دیگر شامل ہیں، مذکورہ اہلکار سینٹرل جیل کے قیدیوں کو نہ صرف ممنوعہ اشیاء پہنچانے میں مددگار تھے بلکہ ان کے کرمنلز کے ساتھ بھی روابط ہیں، جیل سپرنٹینڈنٹ اشفاق کلوڑ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے خلاف پہلے بھی ایکشن لیا اب بھی کارروائی کی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ سزا مکمل نہیں بلکہ ان کے خلاف ملازمت سے برطرفی کی بھی سفارش کی گئی ہے جبکہ قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات مل رہی ہیں کوئی غیر قانونی چیز فراہم نہیں کی جا سکتی