گٹکا مافیا اور انکی سرپرستی کرنے والے چند دن خاموشی کے بعد دوبارہ سرگرم، آئی جی سندھ کی خصوصی ٹیم کے چھاپوں کے ڈر سے کاروبار عارضی طور پر بند کر دیا تھا،شہر بھر کے علاقوں میں دیسی اور انڈین گٹکا سپلائی زور و شور سے شروع کر دی گئی

میرپورخاص(تحسین احمد خان ) گٹکا مافیا اور انکی سرپرستی کرنے والے چند دن خاموشی کے بعد دوبارہ سرگرم، آئی جی سندھ کی خصوصی ٹیم کے چھاپوں کے ڈر سے کاروبار عارضی طور پر بند کر دیا تھا،شہر بھر کے علاقوں میں دیسی اور انڈین گٹکا سپلائی زور و شور سے شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد آئی جی سندھ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بنائی جانے والی خصوصی پولیس فورس نے میرپورخاص شہر اور ضلع کے دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائی کی تھی چند روز تک جاری رہنے والی یہ کاروائی ختم ہوتے ہیں گٹکا مافیا ایک بار پھر سے سرگرم ہو کر میدان میں آگئی اور شہر کے علاقوں جرواری چوک سیٹلائٹ ٹاون بھانسنگھ آباد ہیرا آباد والکرٹ بلوچ پاڑہ میں سپلائی شروع کر دی گئی جہاں واقع پان کی کیبنوں اور پرچون کی دُکانوں پر کھلے عام مضر صحت گٹکا اور انڈین سفنیا گٹکا کی فروخت جاری ہے زرائع کے مطابق مقامی پولیس بھی مین گٹکا ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرنے بجائے غریب چھوٹے کیبن اور چھوٹی دُکانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہیں مگر کسی بڑے گٹکا ڈیلرکو گرفتار نہیں کیا جاتا ہے بڑے ڈیلر پہلے بھی اپنا گھناؤنا کاروبار بڑے آرام سے کرتے تھے اور اب دوبارہ زور و شور سے کرنے لگے ہیں واضع رہے کہ چند دن قبل اسپیشل برانچ سندھ کی جانب سے ایک گٹکا ڈیلرز اور انکی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی ایک لسٹ جاری کی گئی تھی جس میں سندھ بھر کے مین گٹکا ڈیلرز اورسرپرستوں کے نام شائع کیے گئے تھے مگر انکے خلاف کوئی سخت محکمہ جاتی کاروائی نہیں کی گئی صرف میرپورخاص سے ضلع کے دیگر علاقوں میں تبدلہ کر دیا گیا جس کی بنا پر یہ دھندہ اب دوبار ہ شروع کر دیا گیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک میرپورخاص اور صوبہ بھر میں گٹکا مافیا کے خلاف اختیارات سندھ رینجرز کو نہیں دیے جاتے اس وقت تک یہ گھناؤنا کاروبار جاری رہے گا ٭٭