زندگی کی رونقیں بحال رکھنے کے لئے کورونا سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر کویڈ 19کی ویکسی نیشن ریڈ کمپین 12نومبر تک جاری رہے گی ۔

راجن پور(ڈسڑکٹ رپوٹرر )زندگی کی رونقیں بحال رکھنے کے لئے کورونا سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر کویڈ 19کی ویکسی نیشن ریڈ کمپین 12نومبر تک جاری رہے گی ۔ ضلع راجن پور کویڈ 19کی ویکسی نیشن ریڈ کمپین میں پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔یہ باتیں صوبائی مانیٹر برائے ویکسی نیشن ریڈ کمپین راجن پور ڈاکٹر علی ہاشم خان نے فیلڈ میں جا کر ٹیموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ویکسی نیشن کے اندراج کے عمل کی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ 12سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسی نیشن کریں ۔اس مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔۔ حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور