ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کہیں ورلڈکپ سے باہر نہ ہوجائے، شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی۔
آصف علی کی جی بھر کر تعریف کی۔ شعیب اختر نے
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو بڑا ٹوٹل بنا کر دکھانا ہوگا ، افغانستان کی کرکٹ تیزی سے آگے جارہی ہے۔
دوسری جانب اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھی انہوں نے قومی ٹیم کی دل کھول کر تعریف کی اور اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے تو دل خوش کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ت ہمیشہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ایک مضبوط قوت ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا، دل خوش کردیا، ٹیم یہی پرفارمنس جاری رکھے۔