سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔ صادق میمن

کراچی 25 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اسی مقصد کے تحت ضلع ٹھٹھہ کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو بہتر کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سول ہسپتال مکلی کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے سول ہسپتال مکلی کے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا۔۔ان وارڈز میں داخل مریضوں سے ان کی صحت اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات لیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے ادویات اور آکسیجن سلنڈرز کی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو اس کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہی ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ ہسپتال میں داخل مریضوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن کا ذاتی دلچسپی لیکر سہولیات کی فراہمی کو بہتر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہینڈ آ ﺅ ٹ نمبر 1267۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی  مور خہ23اکتوبر 2021  صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا کی سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق برڑو کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرا چی 25 اکتوبر ۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق برڑو سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انکے والد حاجی بخش برڑو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا. انہوں نے کہا کہ والد کی شخصیت ایک ایسے تناور درخت کی مانند ہوتی ہے جس کے سایے میں پل کر بچے خود کو مضبوط محسوس کرتے ہیں. انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور عمر فاروق برڑو سمیت تمام لواحقین کو صبر دے. آمین ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 1268۔۔۔ایس اے