لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں چائلڈ پورنو گرافی کا انکشاف ایف آئی اے سکھر ٹیم کی لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں کارروائی بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والے گروہ کے چار کارندے گرفتار۔

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
======================

ایف آئی اے سکھر ٹیم کی جانب سے لاڑکانہ اور شہدادکوٹ میں چائیلڈ پورنوگرامی ویڈیوز بنانے والے منظم گروہ کو بے نقاب کیا گیا ہے، ایف آئی اے ٹیم نے لاڑکانہ اور شہدادکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کیا جن میں شہدادکوٹ سے محمد قاسم لانگاہ، حبیب خان بروہی جبکہ لاڑکانہ سے شاہد ابڑو اور فراز شیخ شامل ہیں

ایف آئی اے کے مطابق بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والے اس گروہ کی نشاندہی انٹرپول نے کی جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی تاہم ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے متعدد بچوں کی فحش ویڈیوز بھی رکور کی گئی ہیں


جبکہ متعلقہ عدالت سے ملزمان کا چار روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے سکھر ایف آئی اے میں چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔