نوشہرہ:-ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کا SDPO,s اور SHO,s کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔نوشہرہ میں جرائم کی شرح میں کمی کیلئے ٹھوس کاروائیوں کے احکامات۔

پشاور (جہانزیب راشد)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کا نوشہرہ کے تینوں سرکلز کے SDPOs اور SHOs کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر SP انوسٹی گیشن خان خیل خان بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں جرائم کی شرح میں کمی لانے کیلئے ٹھوس کاروائیاں کریں ۔قبضہ مافیا،مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرکے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔پولیس عوام کی خادم ہے۔عوام کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔تھانوں،چیک پوسٹوں اور دوسرے مقامات پر عوام کی عزت نفس کا بھر پور خیال رکھا جائے۔کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کیمونٹی پولیسنگ کو فروغ دیکر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔