ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کا چارج سنبھالتے ہی بڑی کاروائی۔کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گردکمانڈر گرفتار۔


پشاور(جہانزیب راشد)چارسدہ شبقدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر تخریب کاری کے سنگین وارداتوں میں ملوث دہشت گردکمانڈر کوگرفتار کیا۔ گرفتار دہشت گردتھانہ شبقدر، بٹگرام اور سروکلے کوپولیس سے مقابلہ،پولیس موبائل پردھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کرنا جیسے تخریب کاری کے 5مختلف مقدمات میں مطلوب تھا دہشت کا تعلق شبقدر کے علاقہ غریب آباد سے ہے۔مزید تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ آصف بہادر خان نے چارج سنبھالتے ہی ضلع چارسدہ میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ کو علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں خطرناک دہشت گرد کی خفیہ اطلاع ملی۔اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی ایس پی شبقدر سبز علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر گلشید خان اور دیگر افسران نے شبقدر کی حدود غریب آباد میں چھاپے کے دوران تخریب کاری میں ملوث دہشت گرد کمانڈر توصیف عرف طور ولد یوسف ساکن غریب آباد شبقدر کو گرفتار کیا۔گرفتار دہشت گردکمانڈر کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان نے واضح کیا کہ دہشت گرد شبقدر، سروکلے اور بٹگرام کو تخریب کاری کے 5مختلف وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری ہے،جس نے مورخہ 13جنوری2013کو ارنڈہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پولیس پارٹی سے مقابلہ کیا تھا، مورخہ 31جنوری 2014کو پولیس کو نقصان پہنچانے کے لئے سروکلے کی حدود میں دھماکہ کیا تھا، مورخہ 4فروری 2014کو گورنمنٹ پرائمری سکول کونڑاکالونی پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا،اسی طرح مورخہ 1فروری 2016کوFCکے صوبیدار اور نائب صوبیدار کو نقصان پہنچانے کے لئے ان پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا تھا۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔