ویلڈن اسحاق کھوڑو۔ ۔۔۔ویل ڈن

ویلڈن اسحاق کھوڑو۔ ۔۔۔ویل ڈن


لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے مختصر عرصہ میں صحافی دوستی کا حق ادا کر دیا ہے انہوں نے ایل ڈی اے کے مختلف بلاکس میں صحافیوں کی رہائشی کالونی اور متاثرین کے لیے متبادل جگہ کی منظوری کے حوالے سے جس تیزی کے ساتھ پیش رفت کی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دن صحیح صحافیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے نبھانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کیں اور اب ان اہم معاملات کے حوالے سے اعلانات کو حقیقی عملی جامہ پہنانے کے لئے مصروف عمل ہیں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کچھ دن قبل پریس کلب آئے تھے اور تمام افسران کی موجودگی میں صحافی برادری کو ان کے رہائشی اسکیم کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

=====================

کراچی پریس کلب کے صدر،سیکرٹری اور دیگرکاڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ ہاکس بے بلاک 3،بلاک2 اور مجوزہ بلاک 68 کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
متبادل جگہ کی منظوری کے لئے گورننگ باڈی کا اجلاس15 اکتوبر کو بلانے کے لیے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں ،25سے 28 اکتوبر کے درمیان قرعہ اندازی کر دی جائے گی، ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھوڑو
کراچی(پ ر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، اسلم خان،حماد حسین اور خلیل ناصرنے بدھ کو ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھوڑو کے ہمراہ ہاکس بے بلاک 3،بلاک2 اور مجوزہ بلاک 68 کا دورہ کیا۔وفد نے دورے کے دوران بلاک 3 میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ بلاک 3میں سیوریج اور پانی کی سپلائی کے پائپ ڈالنے کے کام کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اس کام کی تکمیل کے بعد سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بلاک 3 میں گھروں کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت شہر میں ہاکس بے اسکیم ایک بہترین ہائوسنگ اسکیم ہے ۔پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری سمیت ڈی جی ایل ڈے اے نے بلاک 3میں نو تعمیر شدہ رابعہ رحمن مسجد کا بھی دورہ کیا۔بعد ازاں وفد نے متاثرین بلاک 2کے لیے مجوزہ نئی جگہ بلاک 68 کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھوڑو نے بتایا کہ متبادل جگہ کی منظوری کے لئے گورننگ باڈی کا اجلاس15 اکتوبر کو بلانے کے لیے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں اور اس کے بعد ٹینٹیو 25 سے 28 اکتوبر کے درمیان قرعہ اندازی کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی متبادل جگہ ساتھ ہی 300 ایکڑ پر سول سرونٹ سوسائٹی تعمیر کی جارہی جہاں پر تمام صوبائی سیکرٹریوں کو 500 گز کے پلاٹس الاٹ کئے گیے ہیں۔ اس لئے بلاک 68 کی جگہ پرائم لوکیشن ہے ۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے شجر کاری کے لیے پانی کا ٹینکر بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔
=========== =========
Welldone -Ishaq-Khoro-Welldone —-Keep-it-up