چارسدہ۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا چارسدہ ہسپتال کا اچانک دورہ ۔سیکورٹی انتظامات کا جائزہ۔ ایم ایس چارسدہ کے ساتھ ملاقات

پشاور(جہانزیب راشد)چارسدہ۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا چارسدہ ہسپتال کا اچانک دورہ ۔سیکورٹی انتظامات کا جائزہ۔ ایم ایس چارسدہ کے ساتھ ملاقات

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹرز ہسپتال چارسدہ کا اچانک دورہ کیا ۔

اس موقع پر ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب خان کے ساتھ ملاقات کی ۔ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب کے ہمراہ مختلف وارڈز کا دورہ کیا ۔ جہاں پر مریضوں کے عیادت کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی سنے گئے ۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کے جاری اجلاس سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ پولیس آپ کے سیکورٹی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو محاطب کرتے ہوئے

کہاکہ آپ اپنے ڈیوٹی احسن طریقے سے ادا کریں اور چارسدہ پولیس آپ کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی ۔