شہزاد رائے اور ان کی اہلیہ کے خلاف مہم کیوں ؟

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شہزاد رائے اور ان کی اہلیہ کے خلاف بعض مخالفین سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کر چکے ہیں جس نے شہزاد بھائی اور ان کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شہزاد رائے بہترین گلوکاری کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کو تعلیم دلانے اور اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہیں اور سوشل ورک کی وجہ سے بھی دنیا میں شہرت حاصل کر رہے ہیں ان کی شہرت سے حسد کرنے والے ان کے خلاف بلاوجہ تنقید کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں معاشرے کی بھلائی کے کاموں میں ان کا ساتھ دینے کی بجائے ان کے اچھے کاموں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ناجانے کیا چاہتے ہیں

اور کوئی بات نہیں ملی تو اب یہ کہا جارہا ہے کہ شہزاد رائے خود بچوں کو اسلامی تعلیمات دینا چاہتے ہیں

لیکن ان کی اہلیہ ویسٹرن لائف اسٹائل کی شوقین ہیں شہزاد رائے ان کی اہلیہ کی بعض تصاویر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

۔ شہزاد رائے کے پرستاروں نے اس مہم چلانے والوں پر سخت غصے کا اظہار کیا ہے اور ان کو اپنا منہ بند رکھنے کے لئے کہا ہے

پرستاروں کا کہنا ہے کہ شہزاد روئے ایک قومی ہیرو ہیں اور وہ غریب بچوں کی تعلیم کے حوالے سے جرات مندانہ اقدام اٹھا رہے ہیں


ایسے کاموں میں ان کا ساتھ دینا چاہیے اور ان کی اہلیہ بھی قابل مبارکباد ہیں کہ وہ اپنے شوہر کا ساتھ دے رہی ہیں ۔