نوشہرہ میں ڈینگی کے 200 پشاور میں ڈینگی کے 450 کیسز ضلع خیبر میں 124 کیسز اور چارسدہ میں 4 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں

پشاور(جہانزیب راشد)نوشہرہ میں ڈینگی کے 200 پشاور میں ڈینگی کے 450 کیسز ضلع خیبر میں 124 کیسز اور چارسدہ میں 4 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں کل سے 12 ٹیمیں متحرک کردی گئی ہیں پشاور چارسدہ خیبر اور نوشہرہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ٹی ایم ایز WSSP محکمہ ہیلتھ ملیریا کنٹرول پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں 19 حساس مقامات کی نشاندہی پر چار ٹیمیں ان مقامات پر سپرے صفائی اور دیگر ضروری اقدامات کی۔ہدایت کردی گئی ہیں ہر علاقے کی صورتحال کے مطابق اقدامات کئی جارہے ہیں چاروں اضلاع میں لاوڈ اسپیکر کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اس سلسلے میں متاثرہ علاقوں کا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دورے کرینگے.