سعودی عرب کی معروف کالم لسٹ اور سماجی شخصیت میڈم تسنیم امجد کی جانب سے معروف کالم نگار مبشر انوار کی کامیاب سرجری کے بعد وطن سے واپس آنے پر ان کے اعزاز میں ریاض کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ تقریب

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کی معروف کالم لسٹ اور سماجی شخصیت میڈم تسنیم امجد کی جانب سے معروف کالم نگار مبشر انوار کی کامیاب سرجری کے بعد وطن سے واپس آنے پر ان کے اعزاز میں ریاض کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم کو حاصل ہوئی جبکہ نعت رسول مقبول معروف صحافی عابد شمعون چاند نے پیش کی نظامت کے فرائض امتیاز احمد نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفارتخانہ پاکستان ریاض کے ویلفیئر اتاشی نوید افضال نے کہا مبشر انوار اپنے کالموں کے ذریعے نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ اپنی قلم کے ذریعے اپنی دھرتی کی زبان کو زندہ رکھتے ہوئے دیار غیر میں پاکستانی کیمونٹی کی ترجمانی کا حقیقی حق ادا کر رہے ہے کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں تقریب کی میزبان میڈم تسنیم امجد نے کہا کہ مبشر انوار جیسے لکھاری اپنے قلم سے پاک سعودی دوستی کو مستحکم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہے میڈم تسنیم امجد نے مزید کہا کہ اچھا کالم نگار ہی ریاست کی حقیقی تصویر کو عوام کے سامنے لاتا ہے سعودی عرب کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ناصر حبیب نے کہا کہ مبشر انوار انتہائی مخلص اور انسان دوست ہیں ان کے کالموں میں معاشرے کی اصلی حقیقت عیاں ہوتی ہے اللہ رب العزت ان کو زور قلم اور زیادہ عطا فرمائے تقریب کے مہمان مبشر انوار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالم نگار معاشرے کا غیر جانبدار اور دور اندیش طبقہ ہوتا ہے جو اپنی سوچ وفکر سے مثبت و تعمیری راہوں کو ہموار کرتا ہے مبشر انوار نے کہا کہ سعودی عرب میں کمیونٹی سے جو پیار اور عزت مل رہی ہے یہ ہی میرا سب سے بڑا ایوارڈ ہے ان شاء اللہ کمیونٹی کی خدمت فرض سمجھ کر ہمیشہ ادا کرتا رہوں گا مبشر انوار نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر میڈم تسنیم امجد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
تقریب سے ، ارشد تبسم ، ندیم ملک ، سلیم مسعود ، وسیم خان ، شبریز اختر ، کامران ملک ، ناظم علی عطاری ، عبداللہ ملک ، خرم خان ، بابر ملک ، عروج اصغر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے مبشر انوار کو خراج تحسین پیش کیا اور شاندار عشائیہ تقریب منعقد کرنے پر میڈم تسنیم امجد کا کی کاوشوں کو سراہا