بولتے ہروف بریل سافٹ ویئر بصارت سے محروم افراد کے لیے بہت مفید ہے۔ صادق میمن۔

کراچی 21 ستمبر۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ بولتے حروف بریل سافٹ ویئر بصارت سے محروم افراد کے لیے بہت مفید سافٹ وئیر ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سافٹ ویئر کو وسیع پیمانے پر بصارت سے محروم افراد استعمال کریں۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں این جی او بولتے حروف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل غلام نبی نظامانی ، عمر فاروق چیف ایگزیکٹو افسر بولتے حروف ، ثروت شاہ چیئرمین زمین فاؤنڈیشن ، ضیغم رضوی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کو بتایا گیا کہ یہ پہلا پاکستان بریل سافٹ ویئر تھا۔ سافٹ وئیر میں ٹائپ کیے گئے ہر حرف کے لیے آواز آڈیو سگنل کے ذریعے غلط لفظ کی نشاندہی ، درست لفظ کی تجویز ، 130 ہزار لفظوں کی لغت اور لائن ان لائن انک پرنٹ اور بریل کی سہولت شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔