بیٹی فیکٹر ی سے کام کرکے گھر کو آرہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے میری بیٹی کو زبردستی اغواء کرلیا

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) گردونواح میں اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں ایک لڑکی سمیت دو افراد اغواء مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ جمبر کلاں کے رہائشی صابر علی نے پولیس تھانہ پھولنگر میں درخواست دی ہے کہ میری بیٹی فیکٹر ی سے کام کرکے گھر کو آرہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے میری بیٹی کو زبردستی اغواء کرلیا ہے پولیس تھانہ پھولنگر مصروف کاروائی ہے جبکہ سٹی چونیاں کے رہائشی لیاقت علی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میرے بیٹے شفاقت علی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے اسے تلاش کیا جائے پولیس تھانہ سٹی چونیاں مصروف کاروائی ہے۔