آصف رضا بینک سے رقم نکلوا کر باہر نکلاتو گن پوائینٹ پر زبردستی چارلاکھ روپے کی رقم چھین اور مزاحمت پر فائرنگ سے اسے زخمی کردیا

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ مصطفے آبا د کے علاقے میں آصف رضا نجی بینک سے رقم نکلوا کر باہر نکلاتو تین نے گن پوائینٹ پر زبردستی چارلاکھ روپے کی رقم چھین اور مزاحمت پر فائرنگ سے اسے زخمی کردیا اورمصطفے آباد میں ندیم اسٹیدیم کے قریب سرفراز سے دو کس نے گن پوائینٹ پر نقدی،اے ٹی ایم،موبائل اور دیگر سامان چھین لیا اسی طرح صدر پھولنگر کے علاقے میں شکیل احمد سے بھی نامعلوم ڈاکوؤں نے موبائل فون اور نقدی چھین لی ایسی ہی ایک اور واردات میں پتوکی کے علاقے بھونیکی اوتاڑ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد وقار سے نقدی اور موبائل فون چھین لیاجبکہ پتوکی کے علاقے بھیڈیاں سے نامعلوم چو ر محمد عباس کی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاورائی ہے۔