جوکہ کام حکومت سند ھ اور اس کے اداروں کو کرنا چاہئے وہ ہم کررہے ہیں قیس منصور شیخ

انسان دوست ویلفیئر ایسوسی ایشن کی یوسف گوٹھ میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کی دو روزہ مہم کا آغاز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسان دوست ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے یوسف گوٹھ اور اس سے ملحقہ آبادیوں سے آوارہ کتوں کو پکڑ کر شہر سے باہر منتقل کرنے کی دو روزہ مہم کاآغازمنگل کے روز شروع کردیا گیا۔مہم کے آغازکے موقع پر چیئرمین انسان دوست ویلفیئر ایسوسی ایشن قیس منصور شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا آغاز  اہل علاقہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جو کام حکومت سند ھ اور اس کے اداروں کے ہیں وہ ہم کررہے ہیں یہ علاقہ شہر کی مضافاتی بستی میں شامل ہے جوکہ تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اس علاقے کو جس طرح نظر انداز کیا جارہا ہے وہ قابل افسوس اور شرم کا مقام ہے بل خصوص ان کے لیئے جو کہ غریب بستیوں کے رہائشیوں سے ووٹ لے کر لاپتہ جاتے ہیں آج کی مہم میں جن علاقوں سے آوارہ،پاگل اور زخمی کتے پکڑے ان علاقوں میں یوسف گوٹھ،عبدالرحیم گوٹھ،صدیق گوٹھ،سکیٹر 4-Bسرجانی ٹاؤن بنگالی پاڑہ،کریسٹن پاڑہ،ناصری گوٹھ،بسم اللہ ٹاؤن،لاشاری محلہ، پٹھان محلہ شامل ہیں ان سب علاقوں کو دیکھیں تو نظر آئے گا کہ ہماری یہ مہم ایک بڑے علاقے پر محیط ہے آج مہم کا پہلا روزہے صبح سے شام تک جاری رہنے والی اس مہم کے سلسلے میں تقریبا 80سے زائد کتوں کو ان علاقوں سے پکڑ کر ٹول پلازہ سے آگے شہر باہر منتقل کردیا جائے گا ہم اس علاقے کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے کئی ایسے اقدامات کر چکے ہیں جوکہ میڈیا کی زینت بنے مگر میں واضح کردو ہمارا مقصدر شہرت کا حصول نہیں صرف شہریوں کی خدمت کرنا ہے ہمارے صحافی بھائی ہم سے جو تعاون کرتے ہیں میں اس پر ان شکریہ ادا کرتا ہوں۔میڈیا ہماری آواز کو بلند کرنے میں کردار ادا کرہا ہے وہ قابل ستائش ہے