کرینہ کپور کا بیٹوں کے ناموں پر تنقید کرنے والوں کو جواب

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹوں، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ناموں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

کرینہ کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے دونوں بیٹوں کے ناموں پر ناقدین کی جانب سے سامنے آنے والے ردِعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی کی فیملی کے بارے میں اس طرح بات کرنا بہت افسوسناک ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’حقیقت میں یہ اِن کے دونوں خوبصورت بیٹوں کے خوبصورت نام ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔‘

کرینہ نے کہا کہ ’بچوں کے بارے ٹرولنگ کرنا ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، اب اُنہیں صرف اپنے کام سے کام رکھنا ہے اور اِس سب سے گزرنا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اپنی زندگی کو ان ٹرولرز کی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتی ہیں۔‘

دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور کے شوہر، اداکار سیف علی خان کی بڑی بہن صبا پٹودی نے بھی اس معاملے پر کرینہ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

صبا نے کرینہ اور بھائی سیف علی خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جب ایک ماں اپنے بچے کو جنم دیتی ہے تو پھر صرف اس ماں اور باپ کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ ان کے بچے کی پرورش کیسے ہوگی۔‘