ذوہیب حسن اور اشتیاق بیگ کی لفظی گولہ باری ،قانونی جنگ میں تبدیل

نادیہ حسن کے شوہرنے اپنے سالے پر ایک ارب روپے ہرجانے کادعوی کردیا
ذوہیب حسن نے بھی بہنوئی کے خلاف شواہدجمع کرنا شروع کردیا


کراچی (رپورٹ/ وسیع قریشی ) گلوکارہ نادیہ حسن کے حوالے سے ان کے بھائی ذوہیب حسن اور شوہراشتیاق بیگ کے درمیان میڈیا پرشروع ہونے والے لفظی گولہ باری اب قانونی جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے ،ذوہیب حسن نے الزام لگایاتھاکہ ان کی بہن نازیہ حسن کو

اس کے شوہر اشتیاق بیگ نے زہردے کرقتل کیاہے اورانہوں نے اس سلسلے میں قانون سے سہارا لینے کاعندیہ دیاتھالیکن اس سے پہلے ہی نادیہ کے شوہراشتیاق بیگ عدالت پہنچ گئے ہیں انہوں نے ذوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کادعوی دائرکردیاہے ،اشتیاق بیگ کاموقف ہے کہ ذوہیب حسن نے ان کی ساکھ کونقصان پہنچایاہے ،وہ پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں ،اشتیاق بیگ نے یہ الزام بھی لگایاکہ ذوہیب حسن یہ سب کچھ ان سے رقم ہتھیانے کیلئے کررہے ہیں ،لیکن میں انہیں ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دوں گا،جبکہ ذوہیب حسن کاکہناہے کہ وہ دنیاکواشتیاق بیگ کااصل چہرہ دکھائیں گے ،اورا س کے مکروہ عزائم کوبے نقاب کریں گے ،ذوہیب حسن کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے قانونی چارہ جوئی کے لیے شواہد جمع کرناشروع کردیئے ہیں ،وہ نادیہ حسن کے وہ خطوط بھی عدالت میں پیش کریں گے جس میں نادیہ نے اپنے شوہر کے بارے میں بتایاہے ،کہ اشتیاق بیگ ان کے ساتھ نارواسلوک کرتاہے ،دونوں کے درمیان جاری یہ قانونی جنگ کس منطقی انجام کوپہنچتی ہے ،یہ آنے والے دنوں میں ہی واضح ہوسکے گا۔