کراچی:پنکچر کی دکان پر کام کررہے 2 بچے ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق


کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 15سالہ عبدالجبار اور 16 سالہ ارباز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان پنکچرکی دکان پر کام کر رہے تھے کہ ٹرک ریورس کرنے کے دوران دونوں اس کی زد میں آگئے۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک تحویل میں لے لیا ہے
https://jang.com.pk/news/978402
———————————————

وقت:08:55تاریخ 2021-09-01دن:بدھ
کراچی: سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثہ 02 افراد جاں بحق۔چھیپا ذرائع۔
جاں بحق ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔چھیپا ذرائع۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ارباز ولد سلیم بخش عمر18سال، عبدالجبار ولد رحیم بخش17سال۔چھیپا ذرائع۔
چھیپا ایمبولینس ۔1020📞