نقل سے متعلق آواز کیوں اٹھائی؟

کراچی۔ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کے پرنسپل مھر منگی نے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن زرقا سھتو کے دفتر کو ہی سیل کر دیا۔ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن زرقا سھتو نے ڈی جے سائنس کالج کے جمنازیم میں نقل سے متعلق اعلی حکام کو اطلاع دی تھی۔ اور جمنازیم کو صرف کھیلوں کے لئے استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔ جس پر انہیں ذاتی رنجش اور شکایات اعلی حکام کو دینے پر ان کا ڈپارٹمینٹ ہے سیل کر دیا ہے ،،،، زرقا سہتو نے اعلی حکام کو اطلاع دی تھی کے ڈی جے سائنس کالج کے جمنازیم کو نقل کے لئے مخصوص طلبہ کو بھٹا نے کے لئے کالج کے پرنسپل کی جانب سے ان پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ یاد رہے سروس رولز کے مطابق سیل کرنے کے پاورز اسسٹنٹ کمشنر کے پاس ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ کالج کے پرنسپل مھر منگی کے خلاف رزاق آباد کالج میں 75- لاکھ روپے کی کرپشن پر اینٹی کرپشن میں تحقیقات ہو رہی ہے۔