بلدیاتی مسائل کیخلاف احتجاجی فیملی واک کا انعقاد کیا گیا،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے واک کی قیادت کی،

جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت فائیو اسٹار چورنگی تا لنڈی کوتل چورنگی نارتھ ناظم آبادمیں صفائی، سیوریج، انفرااسٹرکچر کی تباہی سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کیخلاف احتجاجی فیملی واک کا انعقاد کیا گیا،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے واک کی قیادت کی، واک میں میمن، بانٹوا سمیت مختلف ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے شرکت کی، اس موقع پر امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن، قیم اویس یاسین، کنوینر نارتھ ناظم آباد بحالی تحریک عاطف علی، جے آئی یوتھ ضلع وسطی حارث علی خان، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد، اور دیگر بھی موجود تھے،حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا مینڈیٹ حاصل کرنے والوں نے سب سے زیادہ کراچی کو تباہ و برباد کردیا، اس شہر کے عوام کا کوئی بھی مسئلہ سرکاری دفاتر میں حل نہیں ہوتا،ضلع وسطی کراچی کا سب سے زیادہ تعلیم وترقی یافتہ ضلع تھا لیکن آج یہاں کے رہائشی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، پی ڈی ایم کراچی میں جلسہ کرکے عوام کو دھوکا دے رہی ہے،حقیقت میں پی ڈی ایم پی ٹی آئی ہی کی نمائندہ تنظیم ہے،یہاں کے حکمرانوں نے کراچی کے بیشترمحکمے سندھ حکومت کے ماتحت کرلئے، جس کی وجہ سے کراچی بے شمار مسائل سے دوچار ہے،احتجاجی فیملی واک میں بچے بوڑھے جوان اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے زرد رنگ کی کیپ پہنی ہوئی تھی جس پر تحریر تھا کہ Protect north nazimabad،چھوٹے بچوں نے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے۔