بھارت :نوبیاہتا جوڑے کو شادی میں پیٹرول کا تحفہ مل گیا

بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پیٹرول دیا گیا۔

بھارتی میڈیا پر تامل کامیڈین مائیل سیمی کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جس میں کامیڈین شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر نئے نویلے جوڑے کو پیٹرول کے 2 چھوٹے گیلن بطور تحفہ دیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مائیل سیمی نے دولہادلہن کو 5 لیٹر پیٹرول تحفے میں دے کر دراصل بھارت میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔